موسم نے سردی کی طرف انگڑائی لے لی،کم سے کم درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ

18 Oct, 2023 | 07:02 PM

(کومل اسلم)  آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور میں بارش کا کوئی امکان نہیں، موسم میں تبدیلی کے باعث لاہور آلودہ شہروں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر  آگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہورکےموسم میں نمایاں تبدیلی آئی ہے جس کی وجہ سے  آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کم سے کم درجہ حرارت 16 اور زیادہ سے زیادہ 26 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیےجانےکاامکان ہے۔ماہرموسمیات کےمطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔دوسری طرف لاہور آلودہ شہروں کی فہرست میں دوسرے نمبر پرآگیاہے۔مجموعی شرح آلودگی 117 ریکارڈ کی گئی ہے۔جبکہ فیز 8ڈی ایچ اےمیں 111، مراتب علی روڈکےاطراف 108اورجوہر ٹاؤن میں آلودگی کی شرح 55 ریکارڈ کی گئی ہے۔

مزیدخبریں