تفتیشی افسر کی عدالت میں پوچا لگانے کی ویڈیو وائرل

18 Oct, 2023 | 06:40 PM

This browser does not support the video element.

(ویب ڈیسک)کراچی کی جوڈیشل مجسٹریٹ غربی کا حیران کر دینے والا فیصلہ،تفتیشی افسر کو عدالت میں پوچا لگانےکی سزا سنادی۔

 تفصیلات کے مطابق کراچی کی جوڈیشل مجسٹریٹ غربی  نے عدالتی کارروائی کے دوران تفتیشی افسر کو بھری عدالت  میں لوگوں کے سامنے اس کے ساتھی پولیس والوں سے ہی ہتھکڑی لگوا کر سزا کے طور  پوچا لگانے کے  احکامات  کر دئیے،پوچا لگانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

 نجی ادارے  ’’آج  ٹی وی‘‘ کے مطابق تفتیشی افسر  کو   سزا ناقص کارکردگی دکھانے او ر عدالتی احکامات کو جلد بروئے کار نہ لانے کی وجہ سے دی گئی۔

 واضح رہے کہ کسی بھی  تفتیشی افسر سے عدالتی احاطے میں  بطور سزا پوچا لگوانے کے احکامات  پہلی دفعہ  دیے گئے ہیں،اس سے قبل آج تک ایسا کوئی بھی واقعہ پیش نہیں آیا۔

مزیدخبریں