آپ کو اللہ تعالی نے سرخرو کیا، شہبازشریف کی حنیف عباسی کو ایفی ڈرین کیس میں بریت پر مبارک

18 Oct, 2023 | 06:38 PM

This browser does not support the video element.

ویب ڈیسک: سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف سے پارٹی راہنما حنیف عباسی کی ملاقات ہوئی۔ 

تفصیلات ک مطابق شہبازشریف نے آمد پر حنیف عباسی کا استقبال کیا. شہبازشریف نے سینے سے لگا کر حنیف عباسی کو ایفی ڈرین کیس میں بریت پر مبارک دی. شہبازشریف نے حنیف عباسی اور اُن کے بیٹے کو پھولوں کے ہار بھی پہنائے. 

شہبازشریف نے حنیف عباسی سے گفتگو  کرتے ہوئے کہا کہ آپ اور آپ کے اہل خانہ کی جرات وبہادری قابل فخر اور ناقابل فراموش ہے۔ آپ کو اللہ تعالی نے سرخرو کیا، الحمدللہ۔ 

حنیف عباسی نے شہبازشریف اور پارٹی کی حمایت پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ قیادت اور جماعت نے جس طرح ساتھ دیا، وہ بھول نہیں سکتا۔ الحمدللہ اپنے قائدین اور جماعت کے اعتماد پر پورا اترا۔ 

ملاقات میں 21 اکتوبر کی استقبالی تیاریوں پر بھی تبادلہ خیال کیاگیا۔ 

مزیدخبریں