ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرکاری ملازمین کی سیاسی طرفداری برداشت نہیں کی جائے گی، چیف الیکشن کمشنر

سرکاری ملازمین کی سیاسی طرفداری برداشت نہیں کی جائے گی، چیف الیکشن کمشنر
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا نے کہا ہے کہ سرکاری ملازمین کی سیاسی طرفداری برداشت نہیں کی جائے گی۔

کوئٹہ میں چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت عام انتخابات سے متعلق اجلاس ہوا، جس میں ممبرز ای سی پی سندھ، بلوچستان، پنجاب اور خیبرپختونخوا نے شرکت کی۔اجلاس میں سیکریٹری الیکشن کمیشن عمر حمید خان، صوبائی الیکشن کمشنر شریف اللّٰہ، چیف سیکریٹری شکیل قادر خان اور دیگر حکام شریک ہوئے۔

دوران اجلاس چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ انتخابات کے غیرجانبدارانہ اور پرامن انعقاد کے لیے تمام تر وسائل بروے کار لائے جائیں۔سکندر سلطان راجا نے مزید کہا کہ صاف اور شفاف انتخابات کا انعقاد ہم سب کی اہم ذمے داری ہے، نگراں حکومت اور الیکشن کمیشن ایک ٹیم کی طرح کام کریں، اس سے پرامن انتخابات کو منعقد کرنے میں آسانی ہو گی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ انتخابی عمل میں کوتاہی کرنے والے اہلکاروں اور عملے کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، انتخابات کا آزادانہ، منصفانہ، غیر جانبدارانہ انعقاد ہی بہتر جمہوریت کا ضامن ثابت ہوگا۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ الیکشن کمیشن ہر طرح سے عبوری صوبائی حکومت کو مدد فراہم کرے گا، کسی قسم کی سیاسی لحاظ سے سرکاری ملازمین کی طرفداری برداشت نہیں کی جائے گی۔اُن کا کہنا تھا کہ اگر اس طرح کی کوئی شکایات ملی تو فوری ایکشن لیا جائے گا۔

Ansa Awais

Content Writer