خاتون کی بچے سمیت نہر میں چھلانگ لگا کر خودکشی کی کوشش ، دل دہلا دینے والی ویڈیو وائرل

18 Oct, 2023 | 05:13 PM

(ویب ڈیسک) خاتون کی بچے سمیت نہر میں چھلانگ لگا کر خودکشی کی کوشش ایک بس ڈرائیور  نے ناکام بنا دی ، دل دہلا دینے والی ویڈیو وائرل

 تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک خاتون کو بچے سمیت  نہر میں خودکشی کی کوشش کرتے دیکھا جا سکتا ہے ، لیکن ایسے میں  ایک مسافربس  قریب سے گزرتی ہے ، ڈرائیور نے موقعے کی نذاکت کو سمجھتے ہوئے  فورا بس کو روکا اور خاتون کو بچے سمیت نہر میں چھلانگ لگانے سے روک لیا، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون کی جانب سے مذاحمت بھی کی گئی لیکن ڈرائیور نے جان مشکل میں ڈال کر  بچے اور خاتون کی جان بچائی ۔

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے ڈرائیور کو خوب دعائیں دیں اور اس عمل کو انسانیت کی مثال قرار دے دیا ، ڈرائیور کے اس کام میں بس مسافروں نے بھی حصہ لیا ۔ 

مزیدخبریں