ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایت پر ون وے ٹریفک کی خلاف ورزی کرنے والوں کےخلاف کریک ڈاؤن جاری، 04 روز میں 1993 موٹرسائیکلیں، گاڑیاں اور رکشے تھانوں میں بند کردیے گئے۔ 128 ون وے مقامات پر ٹریفک و ضلعی پولیس کی نفری تعینات کردی گئی۔
سی ٹی او لاہور مستنصر فیروز کا کہنا ہے کہ اب ون وے کی خلاف ورزی پر 02 ہزار روپے جرمانے کےساتھ گاڑی، موٹرسائیکل بند ہوگی۔ ون وے کی دوبارہ خلاف ورزی پر ڈرائیور کےخلاف مقدمے درج ہوگا۔ ون وے کی خلاف ورزی پر بند کی گئی گاڑی کی سپردارای کےلئے مالک کو عدالت سے رجوع کرنا ہوگا۔
مستنصر فیروز نے کہا کہ سخت کریک ڈاؤن سے ون وے کی خلاف ورزیوں اور حادثات میں واضع کمی ہوگی۔ رواں سال ون وے ٹریفک کی خلاف ورزی پر 57 ہزار 502 وہیکلز کےخلاف کارروائی کی گئی۔ ون ٹریفک کی خلاف ورزی خودکشی کے مترادف ہے۔ ون وے کی خلاف ورزی کرنے والے اپنی اور دوسروں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالتے ہیں، ون وے ٹریفک کی خلاف ورزی ٹریفک خلل کا بھی باعث بنتی ہے۔ ون وے ٹریفک کی خلاف ورزی پر کارروائی کے ساتھ ساتھ آگاہی بھی دی جاتی رہے گی۔