ویب ڈیسک: یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کوچینی کی خریداری میں کامیابی، یوٹیلیٹی اسٹورز نے 20 ہزار میٹرک ٹن چینی خریدلی۔
ذرائع کے مطابق اخراجات ملا کر کارپوریشن کو فی کلو چینی تقریبا 150 روپے میں پڑے گی۔ چند روزمیں یوٹیلیٹی اسٹورز پرچینی کی دستیابی ہوجائے گی۔ یوٹیلیٹی اسٹورز پراسٹاک ختم ہونے کے باعث چینی کا بحران ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے 40 ہزار میٹرک ٹن چینی کا ٹینڈر کھولا تھا۔ یوٹیلیٹی اسٹورزکو 135روپے 27 پیسے فی کلو کےحساب سے کم سے کم بولی ملی تھی۔