(جنید ریاض)لاہور بورڈ کے تحت انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو دوسرے سالانہ امتحان کیلئے امیدواروں کو رولنمبر سلپ جاری کردیں،امتحان کا آغاز 20 اکتوبر سے ہوگا، رواں سال 52 ہزار 9 سو سے زائد امیدوار امتحان دیں گے۔
لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن کے تحت انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو دوسرے سالانہ امتحان کیلئے امیدواروں کو رولنمبر سلپ جاری کردیں۔انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے امتحان کا آغاز 20 اکتوبر سے ہوگا۔52 ہزار 9 سو سے زائد طلباوطالبات رواں سال امتحان دیں گے۔امتحانات کیلئے 77 مراکز تشکیل دے دیئے گئے ہیں۔امیدوار رولنمبر سلپ لاہور بورڈ کی ویب سائٹ سے ڈاون لوڈ کرسکیں گے۔بورڈ حکام کا کہنا تھا کہ بیشتر امیدواروں کو گھر کے ایڈریس پر رولنمبر سلپ بھجوا دی گئی ہیں۔