ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گرفتاری کا ڈر، اسلام آباد ہائیکورٹ میں نواز شریف کی حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر

 گرفتاری کا ڈر، اسلام آباد ہائیکورٹ میں نواز شریف کی حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سابق وزیر اعظم نواز شریف کو پاکستان پہنچنے پر گرفتاری کا ڈر ستانے لگا، اسلام آباد ہائیکورٹ میں حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر کر دی ۔
تفصیلات کے مطابق حفاظتی ضمانت کی درخواستیں العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنس میں دائر کی گئی ہیں۔ عدالت میں دائر کی گئی  درخواست میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف 21 اکتوبر کو اسلام آباد لینڈ کریں گے، عدالت تک پہنچنے کے لیے حفاظتی ضمانت منظور کی جائے ،نواز شریف سپیشل فلائٹ سے اسلام آباد آرہے ہیں۔

اعظم نذیرتارڑ،  عطا تارڑ امجد پرویز ایڈووکیٹ اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کی روشنی میں حفاظتی ضمانت کی درخواستیں دائر کی گئیں۔  درخواست آج ہی سماعت کیلئے مقرر کرنے کی استدعا کی گئی۔