محسن نقوی نے فیصل آباد میں کمشنر کمپلیکس کا افتتاح کر دیا

18 Oct, 2023 | 01:17 PM

Ansa Awais

( سٹی42)وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے فیصل آباد میں کمشنر کمپلیکس کا افتتاح کر دیا ۔

 وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے پنجاب کابینہ کے ہمراہ کمشنر کمپلیکس کا دورہ کیا، کمشنر فیصل آباد سلوت سعید نے کمپلیکس کے بارے میں بریفنگ دی ، اجلاس  میں فیصل آباد، چنیوٹ،ٹوبہ ٹیک سنگھ اور جھنگ کے ڈپٹی کمشنرز اور ڈی پی اوزنے  شرکت  کی ۔وزیر اعلیٰ محسن نقوی سے فیصل آباد سمال ٹریڈرز ایسوسی ایشن اور پاور لومز ایسوسی ایشن کے وفود کی ملاقات بھی ہوئی  جس میں ایسوسی ایشنز نے وزیر اعلیٰ  کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا اور انہوں نے مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی۔

 دونوں ایسوسی ایشن کے وفود کا غیر معمولی رفتار سے منصوبوں کی تکمیل پر وزیر اعلیٰ محسن نقوی کو خراج تحسین پیش کی انہوں نے کہا کہ آپ نے انتہائی کم وقت میں کئی برس کا کام کیا ہے۔ آپ نے اپنی محنت سے نئی مثال قائم کی ہےاللہ تعالٰی آپ کو عوام کی خدمت کی مزید ہمت دے۔

    محسن نقوی کا کہنا تھا کہ  چھوٹے  کاروباری افراد کیلئے کاروبار میں ہر ممکن آسانی پیدا کریں گے،پاور لومز کے مسائل کے حل کیلئے وفاقی حکومت سے بھی رابطہ کیا جائے گا۔ڈپٹی کمشنرز اور ڈی پی اوز کو عوام کے مسائل کے حل اور داد رسی کی ہدایت بھی کی،  ڈپٹی کمشنرز ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن کے کام کی نگرانی کریں اور مقرر کردہ مدت میں مکمل کرائیں۔

 اس موقع پر صوبائی وزراء،  چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس، سیکرٹریز ، کمشنر فیصل آباد، سی پی او ، اور  ڈپٹی کمشنر اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

مزیدخبریں