پان، چھالیہ، گٹکے اور سگریٹ نوشی پر پابندی لگانے کا فیصلہ  

18 Oct, 2023 | 09:52 AM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک) سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ، چھالیہ، گٹکے اور  سگریٹ نوشی پرپابندی لگانےکا فیصلہ کرلیا۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اس پابندی سے متعلق  ائیرلائنز سمیت تمام کمپنیوں کے ملازمین کو احکامات جاری کردیے جس میں پان، چھالیہ ، گٹکے اور سگریٹ نوشی پر پابندی کے حوالے سے آگاہ کیا گیا ہے۔

 سی اے اے کی جانب سے جاری احکامات میں کہا گیا ہےکہ اس پابندی کا اطلاق 6 نومبر سے ہوگا، پان،گٹگا اور چھالیہ کھانے والے ملازمین کےائیرپورٹ انٹری پاس منسوخ کیے جائیں گے جب کہ پابندی کی خلاف کرنے والوں پر ایک ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

مزیدخبریں