سٹی42: ملک میں روپے کی قدر میں بہتری کے اچھے نتائج آنا شروع ہوگئے.
ایم جی موٹرز نے ایچ ایس ایسنس گاڑی پر 6 لاکھ روپے کی کمی کردی ۔ ایم جی ایچ ایس کی قیمت 8 کروڑ 6 لاکھ 99 ہزار سے کم ہوکر 8 کروڑ 99 ہزار ہوگئی۔
ڈیلرز نے قیمت میں کمی کی وجہ درآمدی لاگت میں کم ہونے کو قرار دیا ہے۔
کمپنی کے مطابق گاڑی کی قیمت میں کمی کا فوری اطلاق کردیا گیا ہے۔
اس سے قبل ’’کیا‘‘ لکی موٹرز کارپوریشن نے بھی گاڑیوں کی قیمت میں 5 لاکھ روپے تک کمی کی تھی۔