پنڈدادنخان کے سابق تحصیل ناظم عابد جوتانہ مسلم لیگ نون میں شامل

18 Oct, 2023 | 12:20 AM

اویس کیانی: جہلم کی تحصیل پنڈ دادن خان کے سابق ناظم اور ایم پی اے کے امیدوار عابد جوتانہ مسلم لیگ ن میں شامل ہوگئے۔

عابد جوتانہ نے مسلم لیگ نون کے سابق رکن قومی اسمبلی راجہ مطلوب مہدی چوہدری فرخ الطاف اور سابق ایم پی اے حاجی ناصر اللہ کے ساتھ مسلم لیگ نون کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل عطاءاللہ تارڑ سے  منگل کے روزملاقات کی۔ 

ملاقات میں مسلم لیگ ن راولپنڈی ڈویژن کے صدر ملک ابرار اور مسلم لیگ ن ضلع راولپنڈی کے صدر ملک عمر فاروق بھی شریک ہوئے۔ جہلم سے سابق ایم این ایز مطلوب مہدی اور چوہدری فرخ الطاف، سابق ایم پی اے حاجی ناصر للہ کی موجودگی میں عابد جوتانہ نےاپنے ساتھیوں سمیت غیر مشروط طور پر مسلم لیگ ن میں شامل کا اعلان کیا۔عابد جوتانہ 21 اکتوبر کو قائد میاں نواز شریف کا والہانہ استقبال کرنے کیلئے بھی جائیں گے۔ عابد جوتانہ کے ساتھ پنڈدادنخان کی مختلف یونین کونسلز کے چیئرمین اور وائس چیئرمین صاحبان نے بھی مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کی۔

مزیدخبریں