(ویب ڈیسک) لاہور شہر میں ٹھنڈی ہواؤں کے چلنے کا سلسلہ جاری، موسم میں خوشگوار تبدیلی آگئی ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں 23 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔
موسم میں خنکی کا احساس بڑھنے سے ماحول خوشگوار ہوگیا ہے۔شہر کا موجودہ درجہ حرارت 24 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا جا رہا ہے ۔ شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ اور کم سے کم 19 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 61 فیصد ریکارڈ کیا گیا تاہم رات کے اوقات میں بھی لاہور کی فضا آلودہ ریکارڈ کی جا رہی ہے ۔
لاہور کا ائیر کوالٹی انڈیکس 204 ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔ لاہور سموگ کے لحاظ سے آج بھی دوسرے نمبر پر ہے۔
ڈی ایچ اے فیز ٹو میں ائیر کوالٹی انڈیکس 235, جوہر ٹاؤن 224, وینس ہاؤسنگ سوسائٹی 217 ، ڈی ایچ اے فیز آٹھ 207, انار کلی بازار 206، ڈی ایچ اے فیز فائیو میں 206 ریکارڈ کیا گیا