شادی کی تقریب میں تصاویر بنانے پر داماد کی فائرنگ،سسر جاں بحق،ساس اورسالی زخمی  

18 Oct, 2022 | 10:38 PM

Imran Fayyaz

 (ویب ڈیسک) ہری پور  تھانہ سٹی کی حدود تلوکر میں شادی کی تقریب میں تصاویر بنانے پر داماد نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں اس کا سسر موقع پر جاں بحق ہو گیا  جبکہ ساس سالی سمیت 4 افراد شدید زخمی ہو گئے۔ 

ہری پور  تھانہ سٹی کی حدود تلوکر میں شادی کی تقریب ماتم میں بدل گئی۔  حساس ادارے میں کام کرنے والے فیصل نامی شخص نے فائرنگ کر دی۔ ملزم کی فائرنگ سے اسکا سسر زاہد موقع پر جاں بحق ہوگیاجبکہ اپنے حقیقی باپ عبدالوحید سمیت اپنی ساس ، سالی اور مہمان خاتون کو شدید زخمی کردیا۔
تھانہ سٹی پولیس نے اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر نعش اور زخمیوں کو فوری طور ٹراما سنٹر ہری پور منتقل کر دیا۔ ملزم قاضی فیصل کو تھانہ سٹی پولیس نے موقع سے فرار ہوتے ہوئے اسلحہ سمیت گرفتار کر کے پولیس اسٹیشن منتقل کردیا۔

مزیدخبریں