(حسن خالد)لاہور میں منشیات کا استعمال بڑھنے لگا،پولیس منشیات فروشوں کو لگام ڈالنے میں ناکام ہوگئی ۔رواں ماہ 14 افراد نشے کی زیادتی کے باعث جان کی بازی ہار گئے۔
شہر میں منشیات کے بے جا استعمال سے ہونے والی اموات کی تعداد میں اضافہ ہونے لگا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق رواں ماہ دوران 14 افراد کی لاشوں کو مردہ خانہ منتقل کیا گیا جو نشے کی زیادتی کے باعث جاں بحق ہوئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ نشے کی زیادتی کے باعث جاں بحق ہونے والے بے گھر افراد کی لاشوں کو مردہ خانہ منتقل کیا گیا،ذرائع کے مطابق لاہور میں روزانہ کی بنیاد پر دو افراد نشے کی زیادتی کے باعث جان کی بازی ہار جاتے ہیں تاہم پولیس منشیات فروشوں کو لگام ڈالنے میں ناکام دکھائی دیتی ہے۔