خودکشی کی کوشش پر سزائیں، قانون میں بڑی تبدیلی

18 Oct, 2022 | 09:34 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک)نیشنل اسمبلی میں خودکشی کی کوشش کرنے والوں کو سزا دینے کی شق کوقانون سے ختم کرنے کا بل ( کرمنل لاء (ترمیمی) بل 2022ء منظور کرلیا گیا۔

تفصیلات کےمطابق ترمیمی بل کو نیشنل اسمبلی میں ایم این اے عامر جیوا نے پیش کیا۔ کرمنل لاء (ترمیمی) بل 2022ء کو سینیٹ میں سینیٹر شہادت اعوان نے پیش کیا تھا ۔ سینیٹر شہادت اعوان نے کہاکہ پاکستان پینل کوڈ کے سیکشن 325 کے تحت خودکشی یا اس کی کوشش کرنے کو جرم قرار دیا جاتا ہے ، اس کی سزا ایک سال جیل، جرمانہ یا دونوں کی سزائیں لاگو ہوتی ہیں۔

خودکشی کی کوشش انتہائی مایوسی کی حالت میں کی جاتی ہے ، اس لئے پاکستان پینل کوڈ سے خودکشی کی کوشش کرنے پر سزا کی شق کو ختم کیا جانا چاہیئے، خودکشی کی کوشش کرنے والے کو سزا کی بجائے اس کا علاج کروایا جانا چاہیے۔

  سینیٹر شہادت اعوان کا مزید کہناتھا کہ ریاست کو ایسے شخص کے ساتھ ماں جیسا سلوک اختیار کرنا چاہیے۔ریاست ڈپریشن اور نفسیاتی بیماریوں میں مبتلا افراد کو تحفظ دے۔

مزیدخبریں