شہریوں کی دہائی،عوام پر مہنگائی کا ایک اور وار

18 Oct, 2022 | 09:17 PM

M .SAJID .KHAN

( شہزاد خان ابدالی) مہنگائی کا سونامی عوام کو معاشی طور پر تباہ کرنے لگا، مختلف کمپنیوں نے ڈائپرز کی قیمتوں میں 150 سے 300 روپے تک اضافہ کردیا۔

تفصیلات کےمطابق معاشی گرداب میں پھنسی، مہنگائی کے طوفان میں غوطے کھاتی عوام کو ایک اور جھٹکا لگ گیا۔ مختلف کمپنیوں کے ڈائپرز کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں،میڈیم سائز کے ڈائپر کے پیکٹ کی قیمت 1400 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
ڈائپرز کے بڑے پیکٹ کی قیمت 1700 سے بڑھکر 1920 اور 2 ہزار روپے تک پہنچ گئی ہے۔شہری ڈائپرز مہنگے ہونے پر پریشان ہیں، کہتے ہیں مہنگائی کے طوفان میں بچوں کی پرورش کیسے کریں، کیسے پڑھائیں اور کیا کھلائیں۔
شہریوں نے دہائی دیتے ہوئے کہاہےکہ حکومت کی ان فریاد سنے، کمپنیوں کو بے جا قیمتیں بڑھانے سے روکے۔

مزیدخبریں