(جنید ریاض) ٹیوٹا کے 71 ویں بورڈ آف گورنرز کا اجلاس، چیئرمین ٹیوٹا مامون جعفر تارڑ نے اجلاس صدارت کی۔ اجلاس کے دوران سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ٹیوٹا کے زیراہتمام تعلیمی اداروں میں زیرتعلیم طلبا وطالبات سے فیس نہ لینے کا فیصلہ کیا گیا۔
ٹیوٹا کے 71 ویں بورڈ آف گورنرز کے اجلاس سے خطاب کرتے مامون جعفر تارڑ کا کہنا تھا ٹیوٹا پنجاب مشکل کی گھڑی میں سیلاب متاثرین کیلئے اپنا کردار ادا کررہا ہے۔انہوں نے بتایا جنوبی پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ٹیوٹا کے طلبہ سے اس سال فیس نہیں لی جائے گی ان میں وہ طلبہ بھی شامل ہوں گے جن کے اس سال داخلے ہوئے ہیں ۔اجلاس میں بورڈ ممبرز ریحان نسیم ،سعادت اعجاز ،عابد ایچ کے شیروانی سمیت سی او او ٹیوٹا ظہیر عباس ملک ،سینئر ڈی جی ٹیوٹا اختر عباس بھروانہ اور دیگر افسران شریک تھے ۔
طلبا وطالبات سے فیس نہ لینے کا فیصلہ
18 Oct, 2022 | 08:54 PM