نجم سیٹھی کیخلاف خود جائز مقدمہ کیا؛ عمران خان کے سنسنی خیز انکشافات

18 Oct, 2022 | 06:58 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی نیشنل پریس کلب اور آر آئی یو جے کے عہدیداران سے ملاقات میں گفتگو، صدر نیشنل پریس کلب انور رضا نے ہماری بات بری لگے تو غصہ نہ کیجئے گا۔

تفصیلات کےمطابق ملاقات بنی گالہ میں ہوئی، ڈیڑھ گھنٹہ جاری رہی،  ملاقات میں صحافیوں کو درپیش مسائل، سوشل میڈیا ٹرولنگ، پی ٹی آئی جلسوں میں بدتمیزی کے ایشوز پر کھل کر گفتگو کی گئی، صدر نیشنل پریس کلب انور رضا نے کہا ہماری بات بری لگے تو غصہ نہ کیجئے گا۔ عمران خان نے کہا کہ جو کہنا ہے، کھل کر بات کریں مجھے غصہ نہیں آتا۔

عمران خان نے پی ٹی آئی دور حکومت میں صحافیوں پر مقدمات و انتقامی کارروائیوں کی شکایات مسترد کر دیا، عمران خان نے نجم سیٹھی کے خلاف مقدمے کا دفاع کیا اور درست قرار دیا، عمران خان نے کہا کہ صرف نجم سیٹھی کے خلاف میں نے خود جائز مقدمہ کیا۔ نجم سیٹھی نے میرے خلاف دو بے بنیاد الزامات لگائے۔

اس کے علاوہ میرے دور میں کسی صحافی کے خلاف کوئی انتقامی کارروائی نہیں ہوئی۔مطیع اللہ جان، حامد میر پر پابندی میں نے نہیں لگوائی۔ عمران خان نے سوشل میڈیا ٹرولنگ بند کروانے میں معذوری ظاہر کر دی، کہا کہ سوشل میڈیا کو کوئی نہیں روک سکتا۔ میڈیا کی اہمیت ختم، اب دور سوشل میڈیا کا ہے۔

سابق وزیراعظم عمران خان کا کہناتھا کہ چھ مہینے سے سارا میڈیا میرے خلاف رہا، مگر مجھے کوئی فرق نہیں پڑا۔ میڈیا کی اب کوئی نہیں سنتا، ایسا ہوتا تو الیکشن نہ جیتتا۔لانگ مارچ کا اعلان بہت جلد کرنے والا ہوں۔ورکنگ صحافی لانگ مارچ میں میرا ساتھ دیں۔

نیشنل پریس کلب اور آر آئی یو جے کی صحافی قیادت نےعمران خان سے سخت سوالات کئے، سوال کیا گیا کہ ساری صحافی برادری کو لفافہ صحافی کیوں کہتے ہیں؟جواب میں عمران خان نے کہا کہ میں تو صرف جو ہیں انہیں کہتا، جیسے سلیم لفافی۔غریدہ فاروقی جلسوں میں مردوں میں خود گھسے گی تو کیا ہو سکتا۔

مزیدخبریں