جنرل ہسپتال میں ڈاکٹربن کر مریضوں کو لوٹنا نوسرباز کو مہنگا پڑگیا

18 Oct, 2022 | 06:40 PM

M .SAJID .KHAN

(زاہد چوہدری)لاہور میں بڑے ہسپتالوں میں ڈاکٹر بن کر نوسربازی کے واقعات بڑھ گئے ، میو کے بعد جنرل ہسپتال میں بھی ڈاکٹر بن کر مریضوں کو لوٹنے والا نوسرباز پکڑا گیا۔
تفصیلات کےمطابق لاہور کےبڑے ہسپتالوں میں ڈاکٹر بن کر نوسربازی کے واقعات بڑھ گئے، میو کے بعد جنرل ہسپتال میں بھی ڈاکٹر بن کر مریضوں کو لوٹنے والا نوسرباز پکڑا گیا۔ جنرل ہسپتال میں ڈاکٹر کا روپ دھار نے والے نوسر باز کو رنگے ہاتھوں دھر لیاگیا ۔

 ہسپتال انتظامیہ کا کہناتھا کہ نوسرباز محمد شعیب ولد محمد اسحاق للیانی کا رہائشی نکلا،نوسر باز ڈاکٹر بن کر مریضوں کو چیک کررہا تھا، ڈی ایم ایس کے پوچھنے پر نوسرباز گھبرا گیا، ہسپتال انتظامیہ نے ملزم کو قانونی کارروائی کے لئےپولیس چوکی کے حوالے کر دیا۔

مزیدخبریں