(ویب ڈیسک) موبائل فونز کی درآمدات میں کمی ، ادارہ شماریات کی رپورٹ جاری ،جولائی تاستمبرموبائل فونز کی درآمدات میں 56 فیصدکمی ہوگئی ۔
مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں موبائل فونز کی درآمدات 35ارب90کروڑ روپے رہیں،گذشتہ سال اسی عرصے میں موبائل فونز کی درآمدات81 ارب51 کروڑ روپے تھیں،ستمبر میں سالانہ بنیاد پر موبائل فونز کی درآمدات 61.68 فیصد کم ہوئیں۔
ادارہ شماریات کے مطابق ستمبر میں ماہانہ بنیاد پرموبائل فونز کی درآمدات 3.36 فیصد کم ہوئیں،ستمبر میں موبائل فونز کی درآمدات کاحجم 13ارب46 کروڑ روپے رہا ،اگست2022 میں درآمدات 13ارب93 کروڑ روپے تھیں۔ستمبر2021 میں موبائل فونز کی درآمدات 35ارب12 کروڑ روپے سے زائد تھیں۔