دوران سروس وفات پانے والے پولیس ملازمین کی فیملیاں رل گئیں

18 Oct, 2022 | 05:02 PM

Imran Fayyaz

(علی ساہی)پولیس افسران کے ملازمین اور انکی فیملیوں کی ویلفئیرکے دعوے صرف دعووں کی حدتک۔دوران سروس وفات پانے والے سینکڑوں افسران وملازمین کی فیملیوں کوبروقت مالی امدادتنخواہ اور دیگر مراعات ضلعی دفاتر کی سستی کی وجہ بروقت فراہم نہ کئے جاسکے۔

آئی جی پنجاب نے تمام ضلعی افسران کو دوران سروس وفات پانے والوں کے کیسزکے تمام کاغذات بروقت مکمل کرکے آئی جی آفس بھجوانے کا مراسلہ بھجوا دیا۔دوران سروس وفات پانے والے پولیس ملازمین کی فیملیاں رل گئیں۔متعلقہ اضلاع کی جانب سے بروقت کیسز نہ بھجوانے کی وجہ سے مالی امداد اور دیگر مراعات تاخیر کا شکار ہونے لگیں۔فیملیوں کو تنخواہوں کی ادائیگی کےلئے او ایس ڈی سیٹس کی تخلیق میں جان بوجھ کر تاخیر کی جارہی ہے۔ آئی جی پنجاب نے اضلاع کی جانب سے تاخیری حربوں پر سخت لفظوں میں مراسلہ جاری کردیا۔

مراسلے کے مطابق دوران سروس وفات پانے والوں کی فیملیوں کی تنخواہ کے اجرا کےلئے او ایس ڈی سیٹس 2 ہفتوں میں تخلیق کروائی جانا لازمی ہے۔زیادہ تر کیسز میں جان بوجھ کرکاغذات مکمل نہیں بھجوائے جاتے جس کی وجہ سے کئی کئی ماہ میں تمام مراعات فراہم نہیں کی جاتی۔آئی جی افس میں جان بوجھ کرنامکمل کیسز بھجوائے جاتے ہیں تاکہ ریکارڈ پورا کیا جاسکے۔آئندہ کوئی بھی نامکمل کیس آئی جی آفس  نہ بھجوایا جائے۔دوران سروس وفات پانے والوں کے کیسز ٹائم لائن کےاندر بھجوائے جائیں۔کاغذات بھجوانے کے لئے پروفارمہ بھی بھجوا دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں