ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب حکومت کیخلاف الیکشن کمیشن کے فیصلے پر حمزہ شہباز کا موقف

Hamza Shahbaz statement
کیپشن: Hamza Shahbaz
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا الیکشن کمیشن کا پنجاب حکومت کے خلاف سپریم کورٹ ریفرنس بھیجنے کا اعلان خوش آئند ہے۔ پی ٹی آئی نے آتے ہی بلدیاتی قانون متنازعہ کر دیا ہے۔

تفصیلات کےمطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پنجاب حکومت بلدیاتی انتخابات کروانے میں غیر سنجیدہ ہے،ہماری حکومت نے مختصر عرصے میں اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے نیا بلدیاتی قانون بنایا، پی ٹی آئی نے آتے ہی بلدیاتی قانون متنازعہ کر دیا ہے، پنجاب حکومت اختیارات نچلی سطح پر منتقل کرنا ہی نہیں چاہتی۔

دریں اثناء پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے معاملے پر چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیے پنجاب حکومت 7 روز میں بلدیاتی حکومت کا قانون بنائے ورنہ پنجاب میں سابقہ قانون پر بلدیاتی انتخابات کرائیں گے، واضح کیا اگر پنجاب حکومت نے بلدیاتی انتخابات پر تعاون نہیں کیا تو توہین کی کارروائی کا آغاز کریں گے۔

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے معاملے پر چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ اسپیشل سیکریٹری الیکشن کمیشن نے بتایا 31 دسمبر 2021 کو پنجاب کی بلدیاتی حکومت کی مدت مکمل ہوئی، 14 اپریل 2022 کو الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈیول جاری کیا، لاہور ہائی کورٹ نے اس پر اسٹے دیا، ہم دو مرتبہ حلقہ بندی کروا چکے ہیں جس پر پنجاب حکومت کے خلاف توہین کی کاروئی کی جائے۔

چیف سیکریٹری پنجاب نے مؤقف اپنایا پنجاب اسمبلی کا اجلاس ہو رہا ہے جس میں بلدیاتی آرڈنسنس قانون بن جائے گا،ابھی بس ایک الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا معاملہ ہے جس پر بحث ہو رہی ہے۔ چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیے دنیا میں ای وی ایم پر تحقیقات ہوئی ہیں، صرف دو ممالک برازیل اور بھارت ای وی ایم کو استعمال کر رہے ہیں.

تحقیقات کے مطابق اگر ای وی ایم کو جلدی میں مسلط کیا گیا تو الیکشن مشکوک ہو جائے گا انارکی پھیلے گی، یہ نہیں ہو سکتا کہ ہم شوق میں ای وی ایم پر الیکشن کرائیں اور پورے ملک میں انارکی پھیلے۔ چیف الیکشن کمشنر نے واضح کیا اب ہم پنجاب حکومت کے ساتھ مزید کوئی اجلاس نہیں کریں گے بلکہ اب ہم فیصلہ کریں گے، ہم سپریم کورٹ ریفرنس بھیج رہے ہیں کہ پنجاب حکومت الیکشن نہیں کر رہی۔ الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت آئندہ ہفتے جمعرات تک ملتوی کردی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer