(مانیٹرنگ ڈیسک) سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پاکستان بھر کے ا ئیر پورٹس پر مسافروں کو مفت چائے پلانے کا منصوبہ تیار کرلیا۔
وزیر ہوابازی و ریلوے خواجہ سعد رفیق ملک کے ایئر پورٹس پر مسافروں کو بہترین سہولیات کی فراہمی کے مشن پر گامزن ہیں، پاکستان کے ایئر پورٹس پر فضائی مسافروں کو مفت چائے پلانے کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے جس پر مرحلہ وار عمل درآمد کیا جائے گا۔پہلے مرحلے میں کراچی، لاہور اوراسلام آباد ایئر پورٹس پر مسافروں کو سہولت دی جائے گی۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ 3 سے 4 ہفتوں میں ائیر پورٹس پر سروسز کا آغاز کردیا جائےگا، مختلف کمپنیوں سے اس حوالے سے ٹینڈرز طلب کرلیے ہيں۔