ورلڈکپ: یو اے ای کے بولر کی سری لنکا کیخلاف ایونٹ کی پہلی ہیٹ ٹرک

18 Oct, 2022 | 02:45 PM

Abdullah Nadeem

ویب ڈیسک: آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے کے چھٹے میچ میں یو اے ای کے بولر کارتک پلانیاپن میاپن نے سری لنکا کے خلاف ایونٹ کی پہلی ہیٹ ٹرک کی ہے۔

 آسٹریلوی شہر جی لانگ میں جاری اس میچ کے 15ویں اوور کی چوتھی گیند پر کارتک نے سب سے پہلے سری لنکن بیٹر بھانوکا راجاپکشا کو آؤٹ کیا جن کا کیچ کاشف داؤد نے کیا۔ اسی اوور کی پانچویں گیند پر چریتھ اسالنکا آؤٹ ہوئے جب کہ چھٹی اور آخری گیند پر کپتان داسن شنکا پویلین واپس لوٹے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل یو اے ای کو اپنے افتتاحی میچ میں نیدرلینڈز سے شکست ہوئی تھی جب کہ سری لنکا کو نمیبیا نے اپ سیٹ شکست سے دوچار کیا تھا۔

مزیدخبریں