(مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی کے علاقے سچل ملک سوسائٹی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پی ٹی آئی کے رہنما عالمگیر خان کا کو آرڈینیٹر طلحہ جاں بحق ہوگیا۔
اس حوالے ایس ایچ او سچل مظہر اعوان نے بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ 7 اکبوبر کی صبح پیش آیا تھا ، مقتول طلحہ اپنے گھر کے باہر کھڑا تھا کہ ایک ملزم آیا اور اس نے ایک ہی فائر کیا جو کہ طلحہ کے پیٹ میں لگا جس سے اس کا گردہ شدید متاثر ہوا تھا جبکہ طلحہ سے کسی قسم کی کوئی لوٹ مار نہیں کی گئی تھی۔
مظہر اعوان نے بتایا کہ طلحہ شیخ کا آپریشن ہوگیا تھا اور اس کی حالت خطرے سے باہر تھی لیکن اس دوران اسے ڈینگی بھی ہوگیا تھا تاہم پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے ۔