ٹی 20 ورلڈ کپ: نیدرلینڈز نے نمیبیا کو 5 وکٹوں سے شکست دےدی

18 Oct, 2022 | 12:33 PM

Abdullah Nadeem

ٹی 20 ورلڈ کپ میں  نیدر لینڈز  نے نمیبیا کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا۔

نمیبیا نے نیدرلینڈز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ اوورز میں 6 وکٹ پر 121 رنز بنائے۔اس سے قبل افتتاحی میچ میں نمیبیا نے سری لنکا کو اپ سیٹ شکست دی تھی جبکہ نیدرلینڈز نے اپنے پہلے میچ میں یو اے ای کو ہرایا تھی۔

واضح رہے کہ پہلے مرحلے میں 2 گروپس میں تقسیم 8 ٹیمیں سپر 12 راؤنڈ میں جگہ بنانے کے لیے مقابلہ کر رہی ہیں جہاں 8 ٹیمیں اپنی رینکنگ کی بنیاد پر پہلے ہی موجود ہیں۔پہلے مرحلے کے اختتام پر 4 ٹیمیں مین راؤنڈ سپر 12 کے لیے کوالیفائی کریں گی، سپر 12 راؤنڈ کا آغاز 22 اکتوبر سے ہو گا جبکہ ایونٹ کا فائنل 13 نومبر کو میلبرن میں کھیلا جائے گا۔

مزیدخبریں