پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نااہلی سے بچ گئے

18 Oct, 2022 | 11:16 AM

(مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے  پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین او ر سابق وزیراعظم عمران خان کی نااہلی کے لیے دائر درخواست پر سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔

مبینہ بیٹی کو کاغذات نامزدگی میں چھپانے پر سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف نااہلی کیس کی سماعت ہوئی، ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے درخواست پر سماعت کی، کیس کال ہونے پر درخواست گزار کی جانب سے کوئی پیش نہ ہوا، کسی کے پیش نہ ہونے پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے کاغذات نامزدگی میں حقائق چھپائے، عمران خان نے ایک بیٹی کا کاغذات نامزدگی میں ذکر نہیں کیا۔

واضح رہے کہ ساجد نامی شہری نے عمران خان کی نااہلی کے لیے درخواست دائر کر رکھی ہے۔

 

 

 

مزیدخبریں