ویب ڈیسک: امریکی ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔
کاروبار کے آغاز میں ہی امریکی ڈالر مزید مہنگا ہو گیا۔انٹر بینک میں ڈالر 82 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 218 روپے 95 پیسے کا ہو گیا ۔ انٹربینک میں ڈالر 218.89 روپے سے بڑھ کر 219.71 روپے پربند ہوا. انٹر بینک میں گزشتہ روز ڈالر 218 روپے 89 روپے پر بند ہوا تھا۔بیرونی قرض اور دیگر ادائیگی کے باعث روپے پر پریشر دیکھا جارہا ہے ۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج صبح کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ہے۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 165 پوائنٹس کے اضافے سے 41920 پر آ گیا ہے۔