(علی ساہی)آئی جی پنجاب نےلاہور سمیت پنجاب پولیس کے تمام اضلاع کو بجٹ دوسرےکواٹرز کے فنڈز جاری کر دئیے،لاہورپولیس کو سب سے زیادہ ساڑھے 4 ارب کے فنڈز جاری کئے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب کے فنانس برانچ نے فنڈز تنخواہوں ، یوٹیلیٹی بلز ، تیل ، انویسٹی گیشن کاسٹ،سٹیشنری ، لاءاینڈ آرڈر سمیت دیگر اخراجات کی مد میں جاری کئے ہیں۔ساڑھے 28 ارب میں سے لاہور پولیس کو سب سے زیادہ ساڑھے 4ارب روپے جاری کئے گئے ۔
لاہور ٹریفک پولیس کو 60کروڑ 80لاکھ کے فنڈز جاری کئے گئے ہیں۔سی ٹی ڈی پولیس کو 60کروڑ 80لاکھ اورپٹرولنگ پولیس کو ایک ارب 40کروڑ کے فنڈز کا اجرا کیاگیاہے ۔