ہائی وے پر چلتی قیمتی گاڑی کو آگ لگ گئی؛ ہولناک واقعہ کی ویڈیو وائرل

18 Oct, 2021 | 09:04 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک)سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کس طرح ایک بڑی کمپنی کی گاڑی کا 2020 کاماڈل میں ہائی وے پر جاتے ہوئے اچانک اس میں آگ بھڑک اٹھی۔

پاکستان میں گاڑیوں کی قیمتیں آسمانوں سے باتیں کررہی ہے، تاہم مہنگی گاڑیاں خریدنے کے باوجود، صارفین کو بین الاقوامی معیار کی گاڑیاں نہیں دی جاتی ہیں جبکہ پاکستان میں موجود گاڑیاں بنانے والی بڑی کمپنیاں، گاڑیوں میں اب تک بین الاقوامی معیار کے سیفٹی لیول نہیں دیا جاتا۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کس طرح ایک بڑی کمپنی کی گاڑی کا 2020 کاماڈل میں ہائی وے پر جاتے ہوئے اچانک اس میں آگ بھڑک اٹھی۔

چند روز قبل سیالکوٹ سے فیصل آباد کے درمیان ہائی وے پر چلتی گاڑی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا وائرل ہونے پر صارفین خوف زدہ ہوگئے،گاڑی کے مالک کا کہنا ہے کہ وہ اپنی فیملی کے ساتھ موٹر وے پر سیالکوٹ سے فیصل آباد کی جانب جا رہے تھے کہ اچانک ہارن اور وائپر تیزی سے چلنا شروع ہوگئے اور کچھ لمحوں بعد گاڑی میں سے دھواں اٹھنا شروع ہوگیا تھا۔

جب گاڑی سے دھواں اٹھتا ہوا دیکھا تو فوراً گاڑی سے سب باہر نکل آئے اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے پوری گاڑی کو اپنے لپیٹ میں لے لیا، چند منٹوں میں گاڑی راکھ کا ڈھیر بن گئی۔

مزیدخبریں