ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دوست کے ہاتھوں گولی لگنے سے 20 سالہ نوجوان زخمی

kanal road
کیپشن: firing file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (شاہزیب شہزاد،عابد چوہدری)دوست کے ہاتھوں گولی لگنے سے 20 سالہ نوجوان زخمی ہوگیا، زخمی نوجوان کو طبی امداد کیلئے جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

 تفصیلات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ کینال روڈ پر پیش آیا جہاں دوست کے ہاتھوں گولی لگنے سے 20 سالہ عمر شدید زخمی ہو گیا  جسے طبی امداد کیلئے جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا، پولیس نے موقع پر پہنچ کر تقتیش کا آغاز کر دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کر دیئے ہیں، جلد ہی وہ حراست میں ہوگا۔ پولیس کے مطابق واقعہ کی مختلف پہلوؤں پر تحقیقات بھی کی جا رہی ہیں۔

 ایک اور واقعے میں برکی میں 2 افراد کی فائرنگ سےنوجوان شدید زخمی ہو گیا واقعے کے خلاف تنویر کے اہل خانہ نے برکی بی آر بی نہر کا پل بلاک کر دیا،تنویر کوپدری گاؤں سے پنگالی جا تے ہوئے فائرنگ کانشانہ بنایاگیا۔ زخمی ہونے والے نوجوان کے اہل خانہ کے مطابق اشرف، عثمان نے تنویرسراج کوفائرنگ کانشانہ بنایا۔ پولیس کے مطابق تنویر کو 3 گولیاں لگیں اسے سروسزہسپتال منتقل کردیا گیا۔