ویب ڈیسک: بھارت کی جنوبی ریاست کیرالہ میں شدید بارشوں، سیلابی ریلوں اور مٹی کے تودے گرنے کی وجہ سے کم از کم 30 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
شدید سیلاب سے متعدد مکان اور گاڑیاں بہہ گئیں صورتحال کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے فوج اور نیوی کے اہلکاروں کو امدادی کارروائیوں کے لیے طلب کر لیا گیا ہے۔ ہلاک ہونے والوں میں ایک ہی خاندان کے چھ افراد شامل ہیں۔ کیرالہ کو سن دو ہزار اٹھارہ میں بھی بدترین سیلابی ریلوں کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ تب تقریبا چار سو افراد ہلاک اور تقریبا دو لاکھ بے گھر ہو گئے تھے۔ ایک اعشاریہ تین ارب آبادی والے ملک بھارت میں سالانہ سینکڑوں افراد شدید بارشوں اور سیلابوں کی وجہ سے ہلاک ہو جاتے ہیں۔