(اکمل سومرو)نیشنل کالج آف آرٹس کا بی ایس آنرز میں زیر تعلیم 175 طلبہ کے لئے سکالر شپ کا اعلان، این سی اے منتخب ہونے والے طلبہ کو وظائف جاری کردیئے گئے۔
نیشنل کالج آف آرٹس نے سیکنڈ ایئر، تھرڈ ایئر اور فورتھ ایئر کے 175 طلبہ کو سکالر شپ جاری کئے ہیں۔ این سی اے نے 16 لاکھ 38 ہزار 900 روپے مالیت کے وظائف جاری کئے ، مذکورہ سکالر شپ کیلئے طلبہ سے درخواستیں طلب کی گئی تھیں ۔اس کے بعد کالج کی کمیٹی نے سکروٹنی کرنے کے بعد میرٹ پر پورا اترنے والے طلبہ کو سکالر شپ دینے کی منظوری دی۔ این سی اے نے سکالر شپ حاصل کرنے والے طلبہ کے ناموں کی فہرست جاری کر دی ہے۔