کم آمدن والے بے گھر افراد کے لئے بڑی خوشخبری

18 Oct, 2021 | 06:33 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک)کم آمدن والے افراد کو نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کے تحت گھر دینے کے منصوبے پر نئی پیش رفت، حکومت نے گھروں کی تعمیر کا کام بھی این ایل سی اور ایف ڈبلیو او کو دینے کی منظوری دے دی ۔

محکمہ ہاؤسنگ پنجاب نے انفراسٹرکچر کیساتھ گھروں کی تعمیر کے لیے بھی منظوری لے لی۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے این ایل سی اور ایف ڈبلیو او کو سکیم کے تحت انفراسٹرکچر کیساتھ گھر بنانے کی اجازت دے دی جبکہ کابینہ برائے فنانس نے محکمہ ہاؤسنگ کو باقاعدہ منظوری دے دی ہے۔

 اس سے قبل این ایل سی اور ایف ڈبلیو او کو صرف ڈویلپمنٹ کا کام دیا گیا تھا ،پنجاب حکومت نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کے تحت 10 ہزار یونٹس کی تعمیر کرے گی ۔ لاہور میں 700 سے زائد یونٹس رائے ونڈ کے مقام پر بنائے جائیں گے۔

مزیدخبریں