ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریچھ کا حاملہ خاتون پر حملہ، پھر کیا ہوا؟ دل دہلا دینے والی ویڈیو

bear attack pregnant woman
کیپشن: bear attack woman
سورس: CCTV
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : روس میں سرکس کے ریچھ نے ٹرینر پر ہی حملہ کردیا۔ خوفزدہ تماشائیوں کی چیخ وپکار  ، حاملہ ٹرینر بڑی مشکل سے جان بچاسکی ۔
رپورٹ کے مطابق ماسکو سے 225 کلومیٹر دور مغربی روس کے علاقے اوریول میں ایک سرکس متعدد دنوں سے لگا ہوا تھا تاہم گذشتہ روز پرفارمنس کے دوران اچانک ریچھ نے اپنی ٹرینر پر حملہ کردیا جس پرہکا بکا  اور خوفزدہ تماشائیوں نے چیخیں مارنا شروع کردیں اور ریچھ نے پریشان ہوکر ٹرینر کو چھوڑ دیا،ٹرینر کو صرف ہلکی پھلکی خراشیں آئی ہیں،ٹرینر کا کہنا ہے کہ اس کے آنے والے بچے کے حسد میں ریچھ نے اس پر حملہ کیا ہے۔

یادرہے کالا ریچھ انتہائی خطرناک اور طاقتور وحشی جانور سمجھا جاتا ہے، سرکس اہلکاروں کا کہنا ہے واقعے کے بعد ریچھ پرسکون اور نارمل ہے اور معمول کے مطابق کام کررہا ہے ۔ عوام نے ریچھ کو گولی مارنے کا مطالبہ کیا ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer