افغانستان چھوڑنے والا  یہودی براستہ پاکستان استنبول پہنچ گیا

18 Oct, 2021 | 05:53 PM

Imran Fayyaz

 (ویب ڈیسک) طالبان کے کنٹرول کے  بعد افغانستان چھوڑنے والا  یہودی براستہ پاکستان استنبول پہنچ گیا ترقی پہنچنے پر ان کا انکا استقبال ترکی کے یہودی ربی مینڈی چترک نے کیا۔زیبولون سیمنتوف کچھ عرصہ ترکی میں ہی قیام کرینگے جہاں ان کے کچھ رشتے دار مستقل قیام پذیر ہیں۔

 رپورٹ کے مطابق زیبیولون سیمنتوف  اسلام آباد سے ایک شیڈول پرواز کے ذریعے  ترکی کے دارالحکومت پہنچے تھے  وہ  1950 کی دہائی میں افغانستان کے مغربی شہر ہرات میں پیدا ہوئے اور سویت یونین کے قبضے کے دوران وہ 1980 کے اوائل میں کابل منتقل ہوئے۔

گذشتہ دہائیوں کے دوران زیبیولون سیمنتوف کی اہلیہ اور دو بیٹیوں سمیت ان کے رشتہ دار افغانستان چھوڑ کر چلے گئےتاہم وہ طالبان کی جانب سے انہیں مسلمان کرنے کی کوشش کے باوجود افغانستان میں ہی رہے اور چار بار قید بھی ہوئے۔ وہ نئے یہودی سال روش ہشانہ اور یوم کیپور کو کابل کے واحد سیناگاگ (یہودی عبادت گاہ) میں مناتے تھے۔

مزیدخبریں