99 سالہ گولفر نےدھوم مچا دی، ویڈیو دیکھیں

18 Oct, 2021 | 05:53 PM

ویب ڈیسک : آسٹریلیا میں 99 سالہ گولفر نے ایک ہی ہٹ میں گولف  کی گیند ہول میں پہنچا دی ۔تماشائیوں کااظہارمسرت،  سینئیر گولفر کومبارکباد دی ۔

کوئنز لینڈ آسٹریلیا میں ایک ان ڈور گولف کلب میں گولف کھیلتے ہوئے 99سالہ گولفرہیو براؤن اپنے پانچویں ہول پر تھا جب اس نے ایک زوردار ہٹ ماری اور گیند 161 گز کا فاصلہ عبور کرکے ہول میں جاگری۔ ہیو براؤن کی عمر کی سنچری ہونے میں صرف دو ماہ باقی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق 1960 کے بعد یہ براؤن کا پہلا ''ایس'' ہے۔ یادرہے گولف میں ''ایس'' Ace  کی اصطلاح ٹی کے ذریعے کپ میں گیند ایک ہی شاٹ میں پہنچانے کے لئے استعمال کی جاتی ہے۔ اور ہیو براؤن یہ اعزاز حاصل کرنے والا طویل ترین عمر والا آسٹریلوی شہری ہے۔

یادرہے ایک ہی ہٹ میں بال ہول میں پہنچانےکے امکانات اچھے کھلاڑی کے لئے صرف تین ہزار میں سے ایک ہوتا ہے جبکہ اوسط اہلیت رکھنے والے کھلاڑی کے لئے 12 ہزار میں سے ایک چانس ہوتا ہے۔

مزیدخبریں