عائشہ عمر کی بولڈ تصاویر، مداحوں نے آڑے ہاتھوں لے لیا

18 Oct, 2021 | 04:48 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائشہ عمر سوشل میڈیا پر متحرک رہتی ہیں اور اپنی مصروفیات بارے مداحوں کو آگاہ کرتی نظر آتی ہے،اداکارہ کی کچھ نئی تصاویر وائرل ہوئیں جس پر انہیں سخت تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ 

ڈرامہ و فلم انڈسٹری کی  اداکارہ اور ماڈل عائشہ عمر نےاپنی مزاحیہ اداکاری کی بدولت ڈرامہ انڈسٹری میں اچھی اداکاری کی،ان کے مشہور ڈراموں میں بلبلے اور زندگی گلزار ہے قابلِ ذکر ہیں،عائشہ عمر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر متحرک رہتی ہیں،شوخ اور چنچل انداز اپنائے ان کی ویڈیوز اور تصاویر بھی سامنے آتی رہتی ہیں,سوشل میڈیا ان کی کچھ نئی تصاویر وائرل ہوئیں جن پرصارفین دل کھول کرتنقید کی.

 حال ہی میں عائشہ عمر نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ  پر دبئی ایکسپو 2020 ایونٹ کی  تصاویر شیئر کیں، عائشہ کو "حسین ریہر" کے شاندار سفید لباس میں ملبوس دیکھا گیا، مزید خوبصورت نظر آنے کے لئے اپنے بالوں کو صاف ستھرا کر کے بن میں باندھ رکھا ہے لباس سے ملتے جلتےلوازمات پہنے ہوئے تھے۔

انتہائی وضع دار نظر آنے کے باوجود ، عائشہ عمر  کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا،ناقدین نے اداکارہ کے نامناسب لباس پر آڑے ہاتھوں لیتےخوب تنقید کا نشانہ بنایا،صارفین نے کمنٹس سیکشن میں غصے کا اظہار کرتے اپنی بھڑاس نکالی،کچھ نے اداکارہ کی تعریف کے ساتھ ساتھ مشورے بھی دیے کہ آپ پاکستانی ہیں اور مسلمان ہیں ایسے لباس پہننے سے پرہیز کریں۔

 
 
 


 
 
 

مزیدخبریں