ویب ڈیسک: ٹی وی اداکار علی عباس نے سوشل میڈیا کو نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ اب اداکاری اور وقت کی اہمیت نہیں پیسوں کی ہے، پیسے لگائیں اور لمحوں میں سٹار بنا جائے۔
برطانوی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق لیجنڈ اداکار وسیم عباس کے بیٹے اور عنایت حسین بھٹی کے پوتے علی عباس نے کہا ہے کہ انسٹاگرام کے آنے سے اب ہر کوئی اپنی دنیا میں سٹار بن گیا ہے۔ علی عباس کا کہناتھا کہ انہیں امریکی گلوگارہ لیڈی گاگا کی ایک بات بہت صحیح لگتی ہے اور وہ ہر جگہ اسے شیئر بھی کرتے ہیں کہ ’سوشل میڈیا اب انٹرنیٹ کا ٹوائلٹ بن چکا ہے۔‘
View this post on Instagram
انہوں نے سوشل میڈیا کو کرپشن کا مرکز قرار دیتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پر بہت سے پیج ایسے ہیں جہاں آپ کو پتہ ہے کہ آپ نے پانچ، چھ ہزار میں ایک پوسٹ خریدنی ہے۔ گذشتہ دو تین سال میں سوشل میڈیا پر جوڑیاں بہت بِک رہی ہیں، اگر جوڑی بن جائے گی تو چار ڈرامے بھی ساتھ ہو جائیں گے۔ پانچ، دس ہزار میں فالوورز خریدے جا سکتے ہیں لیکن انہیں ایسا کرنے سے خوشی نہیں ہو گی۔ یہاں ایوارڈ اور فالوورز بک رہے ہیں لیکن وہ ایسا نہیں کر سکتے۔
View this post on Instagram
اپنے ڈرامے ’وفا بے مول‘ کی مقبولیت پر بات کرتے ہوئے علی عباس نے کہا کہ ہم لوگ صرف باتیں کرتے ہیں کہ ہمیں مختلف کنٹینٹ چاہیے۔ لیکن یہی بکتا ہے، زیادہ تر لوگ یہی دیکھتے ہیں، وفا بے مول کی کامیابی کے پیچھے بھی روایتی فارمولا ہے۔ ڈرامہ انڈسٹری میں کام کے حوالے سے مزید بات کرتے ہوئے علی عباس نے کہا کہ یہ ایک مجبور انڈسٹری ہے۔ ’یہاں پر سوائے چار یا پانچ ڈائریکٹر کے کوئی بھی ایسا نہیں جو اپنی مرضی کی کاسٹ کا انتخاب کر سکے۔