اوپن یونیورسٹی نے داخلوں کی تاریخ میں توسیع کردی

18 Oct, 2021 | 04:03 PM

M .SAJID .KHAN

(اکمل سومرو)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے طلباء کے داخلوں کی تاریخ میں توسیع کر دی، یونیورسٹی میں ایسوسی ایٹ ڈگری اور بی ایس آنرز میں داخلوں کے لئے یکم نومبر تک تاریخ میں توسیع کی گئی ہے۔
 علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر، پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم نے ملک بھر سے طلباء و طالبات کے لئے داخلوں کی تاریخ میں توسیع کر دی ہے،داخلوں کی تاریخ میں لیٹ فیس چارجز کے ساتھ یکم نومبر تک توسیع کی منظوری دے دی ہے۔
ڈائریکٹر شعبہ داخلہ، سید ضیاء الحسنین کے مطابق دوسرے مرحلے میں پیش کئے گئے تعلیمی پروگراموں جن میں بی اے جنرل، بی کام، بی بی اے، 2سالہ ایسوسی ایٹ ڈگری اِن ایجوکیشن، 10مضامین میں بی ایس پروگرامز میں داخلے کیے جا رہے ہیں۔

طلبہ لیٹ فیس چارجز کے ساتھ یکم نومبر تک آن لائن اپلائی کرسکتے ہیں، بینکوں کو نئی تاریخ تک داخلہ فیس وصول کرنے کی ہدایات جاری کردی گئیں،تمام پروگراموں کے داخلہ فارم اور پراسپکٹس یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔

مزیدخبریں