(ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ بخاری نے نوجوان کو بھرے مجمعے میں تھپڑ جڑ دیا، لیگی رہنما نے اس ناخوشگوار واقعہ کے بارے خود ہی بتادیا جبکہ واقعہ کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر وائرل ہوچکی ہے۔
مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ بخاری کے ساتھ گزشتہ روز ناخوشگوار واقعہ پیش آیا جس پر لیگی رہنما کا ردعمل بھی سامنے آیا، پنجاب کے صنعتی شہر فیصل آباد میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم )کے جلسے میں شریک ہونے کے لئے مریم نواز کے ساتھ عظمیٰ بخاری، ثانیہ عاشق اور دیگر گاڑی میں موجود تھیں۔
اطلاعات کے مطابق جلسہ گاہ کے وی آئی پی گیٹ سے مریم نواز کو تو اندر جانے دیا گیا لیکن سکیورٹی پر مامور لوگوں نے دیگر خواتین کو وہیں روک لیا،لوگوں کے ہجوم اور دھکم پیل کی وجہ سے گاڑی کو روکتے عظمیٰ بخاری گاڑی سے نکلی اور غصے سے قریب کھڑے نوجوان کو تھپڑ رسید کردیا اور باوز پر لگا بیج پر اتار دیا، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ماسک پہنے ہوئے نوجوان کو مار نے کے بعد وہ پوچھ رہی ہیں کہ کس کے ساتھ ہے؟اور کہہ رہی ہیں کہ تمہیں کوئی غلط فہمی ہے۔
بعدازاں واقعے پر ردعمل دیتے ہوئے عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ ایک شخص قریب آرہا تھا، اسے منع کیا کہ قریب نہ آؤ وہ باز نہ آیا تو اسے تھپڑ مارا ۔