ویب ڈیسک: نور مقدم قتل کیس کے ملزم ظاہر جعفر کے والدین کی ضمانت کا کیس، سپریم کورٹ نے ملزم ظاہر جعفر کی والدہ عصمت آدم جی کی ضمانت منظور کر لی۔
تفصیلات کے مطابق عدالت جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ملزم طاہر جعفر کے والد ذاکر جعفر کی ضمانت کی درخواست خارج کر دی گئی، ملزم ظاہر جعفر کی والدہ کی 10 لاکھ مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی گئی۔ سپریم کورٹ نے ریمارکس دیئے کہ نور مقدم قتل کیس میں ملزم کی والدہ کا کردارثانوی ہے۔
ملزم کے وکیل کی ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کرنے کی استدعا بھی مستر د کر دی گئی۔ سپریم کورٹ ہائیکورٹ کے ٹرائل سے متعلق فیصلے میں مداخلت نہیں کریگی ، ٹرائل کورٹ ملزموں کو شفاف ٹرائل کا پورا حق فراہم کرے۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے دو ماہ میں ٹرائل مکمل کرنے کا فیصلہ برقرار رکھا۔
وکیل مدعی شاہ خاور نے دلائل دیئے کہ والد اور والدہ دونوں کا کردار سہولت کاری کا ہے، مان بھی لیں کہ ماں کو قتل کا علم تھا مگر وہ کراچی بیٹھ کر روک تو نہیں سکتی تھی۔