ویب ڈیسک: ہم ٹی وی کے ڈرامہ سیریل ’’ہم کہاں کے سچے تھے‘‘ میں ماہرہ خان کی یادگار اداکاری۔ یو ٹیوب پر ڈرامے کی 12 ویں قسط کو 23 لاکھ سے زائد ناظرین نے دیکھا۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان کی سپر سٹار اداکارہ ماہرہ خان پانچ سال کے طویل عرصے بعد ٹی وی سکرین پر دوبارہ چھا گئی ہیں۔ ہر قسط میں عمیرہ احمد نے اپنے ناظرین کو چونکایا ہے۔
یادرہے ماہرہ خان کی اداکاری کو اور کبری خان کے ساتھ کو ناظرین نے بہت سراہا ہے، اس جوڑی سے اور ڈراموں میں بھی پرفارم کرنے کا مطالبہ سامنے آیا ہے۔
اداکار عثمان مختار، کبریٰ خان، ہارون شاہد، شمیم ہلالی، زینب قیوم، ہما نواب، لیلیٰ واستی، عمیر رانا اور دیگراداکار اہم کردار کر رہے ہیں۔عمیرہ احمد کے لکھے گئے اس ڈرامے کو مومنہ درید نے پروڈیوس کیا ہے جبکہ ڈائریکشن فاروق رند نے دی ہے۔