ننھے ہاتھی نے دادی اماں کی برتھ ڈے پارٹی کا مزہ خراب کردیا، ویڈیو دیکھیں

18 Oct, 2021 | 10:57 AM

Arslan Sheikh

ویب ڈیسک: تھائی لینڈ میں ہاتھیوں کے ایک شیلٹر میں ’معمر ہتھنی‘ کیلئے اچھی خاصی برتھ ڈے پارٹی کا انتظام کیا گیا تھا۔ لیکن شرارتی پوتے نے دادی کے کیک تک پہنچنے سے پہلے ہی اپنا کام دکھا دیا۔

تھائی لینڈ کے علاقے کوہ سموئی میں ہاتھیوں کے ایک شیلٹرمیں بنائی گئی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ جس میں وہاں کی انتظامیہ کی جانب سے معمر ہتھنی کیلئے کیک پارٹی منعقد کی گئی۔ دیکھا جاسکتا ہے جب ہتھنی کیک کھانے کیلئے آگے بڑھ رہی ہوتی ہے اسی دوران ننھے ہاتھی کی بھی انٹری ہوتی ہے۔

شرارت بچہ تیزی سے کیک کی طرف بھاگتا ہے اور اسے پاؤں مارے شروع کردیتا ہے۔ اس سب کے بعد جو کسر باقی رہ جاتی ہے وہ کیک پر بیٹھ کر پوری کر دیا ہے۔  لیکن معمر ہتھنی نے پھر بھی غصہ نہیں کیا اور دونوں دادی پوتا نے مل کر تباہ شدہ کیک پر ہی پارٹی کے مزے اڑائے۔

ننھے ہاتھی کی اس ویڈیو کو انسٹاگرام اور ٹویٹر پر بھی شیئر کیا گیا ہے، جسے اب تک تقریبا 40 لاکھ سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں۔ صارفین کی جانب سے اس ویڈیو کو پسند کیا جا رہا ہے۔

 چھوٹے بچوں کے والدین نے اس کو آن لائن خطرہ قرار دیتے ہوئے نہ صرف افسوس کا اظہار کیا ہے بلکہ ان کا کہنا ہے کہ یہ ویڈیو ان کے گھر میں ہونے والے تجربات سے مختلف نہیں ہے۔

مزیدخبریں