ویب ڈیسک: تھائی لینڈ میں ہاتھیوں کے ایک شیلٹر میں ’معمر ہتھنی‘ کیلئے اچھی خاصی برتھ ڈے پارٹی کا انتظام کیا گیا تھا۔ لیکن شرارتی پوتے نے دادی کے کیک تک پہنچنے سے پہلے ہی اپنا کام دکھا دیا۔
تھائی لینڈ کے علاقے کوہ سموئی میں ہاتھیوں کے ایک شیلٹرمیں بنائی گئی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ جس میں وہاں کی انتظامیہ کی جانب سے معمر ہتھنی کیلئے کیک پارٹی منعقد کی گئی۔ دیکھا جاسکتا ہے جب ہتھنی کیک کھانے کیلئے آگے بڑھ رہی ہوتی ہے اسی دوران ننھے ہاتھی کی بھی انٹری ہوتی ہے۔
شرارت بچہ تیزی سے کیک کی طرف بھاگتا ہے اور اسے پاؤں مارے شروع کردیتا ہے۔ اس سب کے بعد جو کسر باقی رہ جاتی ہے وہ کیک پر بیٹھ کر پوری کر دیا ہے۔ لیکن معمر ہتھنی نے پھر بھی غصہ نہیں کیا اور دونوں دادی پوتا نے مل کر تباہ شدہ کیک پر ہی پارٹی کے مزے اڑائے۔
ننھے ہاتھی کی اس ویڈیو کو انسٹاگرام اور ٹویٹر پر بھی شیئر کیا گیا ہے، جسے اب تک تقریبا 40 لاکھ سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں۔ صارفین کی جانب سے اس ویڈیو کو پسند کیا جا رہا ہے۔
Motherhood should feel like this. The little jumbo spoils everything
— Edd (@Eddiest_KE) October 16, 2021
???? Samui Elephant Haven (sanctuary) pic.twitter.com/1CBaIlghsy
چھوٹے بچوں کے والدین نے اس کو آن لائن خطرہ قرار دیتے ہوئے نہ صرف افسوس کا اظہار کیا ہے بلکہ ان کا کہنا ہے کہ یہ ویڈیو ان کے گھر میں ہونے والے تجربات سے مختلف نہیں ہے۔
If only this happened just with elephants ???? RT @buitengebieden_: Kids.. ????
— Michael Inglis (@M_InglisSpoPsyc) October 16, 2021
???? IG: samuielephanthaven pic.twitter.com/ahWNGuzOMg