چکن کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی کلو کتنے روپے کا ہوگیا؟

18 Oct, 2021 | 09:44 AM

Arslan Sheikh

جنید ریاض: بڑھتی مہنگائی نے غریب عوام کی زندگی اجیرن کردی ہے۔ گھی، آٹا، پیٹرول اور اشیائے ضروریہ کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں۔ بات کی جائے برائلر مرغی کے گوشت کی تو اس کی قیمت میں 11 روپےکلو  تک اضافہ کردیا گیا ہے۔

برائلر گوشت کی کھپت کے مقابلے سپلائی متاثر ہونے سے برائلر 11 روپے کلو تک مہنگا کردیا گیا۔ مرغی کا گوشت 328 روپے سے مہنگا کر کے 339 روپے کلو مقرر کردیا گیا۔زندہ برائلر کی قیمت 8 روپے کلو  تک بڑھا دی گئی۔ زندہ مرغی کا ہول سیل زندہ برائلر 226 جبکہ پرچون بازار میں زندہ برائلر 234 روپے کلو کردیا گیا۔

مزیدخبریں