ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاک زمبابوے سیریز ، فہیم اشرف کی ٹیم میں شمولیت یقینی

پاک زمبابوے سیریز ، فہیم اشرف کی ٹیم میں شمولیت یقینی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حافظ شہباز علی) زمبابوے کے خلاف سیریز کے لئے قومی ٹیم کی تشکیل کے لئے چیف سلیکٹرو ہیڈ کوچ مصباح الحق کی کپتان بابر اعظم سے مشاورت کرلی۔

زمبابوے کےخلاف ‏ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیئے 22 سے 23 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا جائے گا ، سیریز سے قبل انٹرا سکواڈ ون ڈے میچز بھی پلان کیئے جا رہے ہیں، ذرائع کے مطابق سابق کپتان شعیب ملک کو آرام کروانے پر اتفاق ہوگیا۔
دوسری جانب آل راؤنڈر فہیم اشرف کے ساتھ ساتھ نوجوان عبد اللہ شفیق اور خوشدل شاہ کی شمولیت یقینی ہے،فاسٹ باؤلرنسیم شاہ کو فٹنس مسائل کے باعث ٹیم میں شامل نہیں کیا جائے گاان کی جگہ نوجوان موسیٰ خان کو اسکواڈ میں شامل کئے جانے کا امکان ہے ۔

ذرائع کے مطابق دوسرے وکٹ کیپر کے طورنوجوان روحیل نذیر کا نام زیر غورہے۔ قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں ناقص کارکردگی کے باعث سرفراز احمد کا جگہ برقرار رکھنا مشکل دکھائی دیتا ہے بابر اعظم پہلی مرتبہ ون ڈے ٹیم کی قیادت کریں گے، ‏ پاکستان اور زمبابوے کی ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز ہوں گے ،زمبابوے ٹیم 20 اکتوبر کو پاکستان پہنچے گی۔ سکواڈ کا اعلان پیر کی دوپہر کو متوقع ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer