ججز کی بھرتیوں کیلئے کل سے امتحانات کا آغاز

18 Oct, 2020 | 11:39 PM

Arslan Sheikh

( ملک اشرف ) چیف جسٹس ہائیکورٹ محمد قاسم خان کی جانب سے سائلین کو بروقت انصاف کی فراہمی کے منصوبے پر عمل درآمد کا آغاز، ایڈیشنل سیشن ججز کی بھرتی کے لئے آج سے تحریری امتحانات شروع ہوں گے۔

چیف جسٹس ہائی کورٹ محمد قاسم خان کی منظوری کے بعد آج سے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کی بھرتی کے لیے امتحانات شروع ہو رہے ہیں۔ لاہور سمیت صوبہ بھر کے 700 سے زائد وکلاء ایڈیشنل سیشن ججز کی بھرتی کے لئے امتحان دیں گے۔ امیدواروں کے لیے لاہور بورڈ کے امتحانی مراکز، ملتان، بہاولپور اور راولپنڈی میں امتحانی سینٹر قائم کردئیے گئے۔

ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد بلال حسن کی سربراہی میں کمیٹی امتحان کی نگرانی کرے گی۔ امیدواروں کے لئے صبح نو سے 12 بجے تک امتحاتی وقت مقرر کیا گیا ہے، مختلف کالجز اور سکولز کے اساتذہ امتحانی سینٹرز کے نگران ہوں گے۔   ایڈیشنل سیشن ججز اور سول ججز بھی امتحانی سینٹر میں تعینات کئے جائیں گے۔

امیدواروں کو سول، کریمنل، انگلش اور جنرل نالج سمیت مضامین میں تحریری امتحان دینا لازمی ہوگا۔ امیدواروں کو کامیابی کے لیے تحریری امتحان میں انفرادی طور پر 40 اور مجموعی طور پر 50 نمبر حاصل کرنا لازمی ہوگا۔  ذرائع کے مطابق ماتحت عدالتوں میں نئے ججز کی بھرتی کرنے سے زیرالتواء مقدمات میں نمٹنے میں مدد ملے گی۔ 

مزیدخبریں